پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور ریکارڈ بنالیا،اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی نمایاں تیزی دیکھی گئی،ہنڈریڈانڈیکس 558پوائنٹس بڑھکر145647پوائنٹس پربند ہوا،اسٹاک مارکیٹ میں 5ہفتےمیں 27500پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی،دوران ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹ نے146000پوائنٹس کی سطح بھی عبور کی۔
یہ بھی پڑھیں؛ ڈالر کی قیمت میں دو روپے کمی ریکارڈ، قدر مزید گرنے کا امکان
آج مارکیٹ میں 56ارب روپےمالیت کے71کروڑشیئرزکا نمایاں لین دین ہوا،اسٹاک مارکیٹ میں صرف پانچ ہفتے میں 28 ہزار پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی،مارکیٹ میں سات سیشنز سے مسلسل ہر روز ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہورہا ہے۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 145088 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی تھی۔





















