انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جولائی 2025 کے لیے "پلئیر آف دی منتھ" ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز کے کھلاڑی شامل ہیں۔
مردوں کی کیٹیگری میں بھارت کے کپتان شبمن گل، جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ویان ملڈر اور انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کو ان کی جولائی کی شاندار کارکردگی پر نامزد کیا گیا ہے۔ تینوں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور آل راؤنڈ پرفارمنس میں اپنی ٹیموں کو نمایاں کامیابیاں دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
خواتین کی کیٹیگری میں انگلینڈ کی دو اسٹار کرکٹرز صوفیہ ڈنکلے اور صوفی ایکلسٹن کے علاوہ آئرلینڈ کی کپتان گیبی لوئس کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں نے گزشتہ ماہ شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیموں کی قیادت اور فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔





















