نیب نے کوہستان کرپشن اسکینڈل میں 7 مزید ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، منظوری کے بعد احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کی جائیں گی۔
نیب ذرائع کے مطابق کوہستان کرپشن اسکینڈل میں مزید 7 ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، حکام کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہستان کرپشن اسکینڈل میں جن ملزمان کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے ان میں 4 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں، مرد ملزمان میں حبیب اللہ، ریاض، نصیر، توصیف شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے بے نامی اداروں کے نام پر اثاثے بنائے ہیں، ملزمان نے کروڑوں روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بنائے۔
رپورٹ کے مطابق نیب پہلے ہی 32 اثاثے منجمد کرچکا ہے، نیب 36 ارب روپے سے زائد کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے۔



















