جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 80 برس مکمل ہوگئے۔
1945 میں آج کے دن امریکا نےجاپان پر دنیا کا پہلا ایٹم بم حملہ کیا تھا جس میں 90 ہزار شہری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔
ہیروشیما میں ایٹمی حملے کےمتاثرین کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی،وزیراعظم شیگیرو ایشیبا نے متاثرین کی یادگار پر پھول چڑھائے۔
9 اگست 1945 کو ناگا ساکی پر دوسرے ایٹمی حملے میں 74 ہزار افراد کی ہلاکت کا تخمینہ ہے، حملوں کے بعد جاپان نے 15 اگست کو ہتھیار ڈال دیئے تھے۔





















