پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچز کا آغاز 8 اگست سے ہوگا۔ محمد رضوان پاکستان کی قیادت کریں گے۔
گرین شرٹس آج برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں آپشنل ٹریننگ سیشن کے دوران پریکٹس کریں گے۔
قومی اسکواڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والے کھلاڑیوں کے علاوہ بابراعظم، عبداللہ شفیق اور دیگر شامل ہیں۔ قومی دستے نے فلوریڈا سے ٹرینیڈا پہنچنے کے بعد ایک روز آرام کیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ون ڈے آٹھ اگست کو کھیلا جائے گا۔





















