گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔
رات سے جاری بارش سےاسلام آباد کےمختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا،مارگلہ پہاڑیوں سے آنے والے پانی سےاسلام آباد کےنالوں میں طغیانی آگئی،بھارہ کہو،سواں،چک شہزاد،پی ایچ اے فلیٹس میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
چک شہزاد اورپارک روڈ کے نالوں میں پانی میں اضافہ ہوگیا،نیوچھٹہ بختاورموسلادھار بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کرنے لگا،بارش کا پانی گھروں میں داخل،متعددگلیاں ڈوب جانے سے رہائشی متاثر ہوگئے۔
راولپنڈی اوراسلام آباد میں مجموعی طور پر 7.51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سید پورمیں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی،گولڑہ میں 5،بوکرہ 1، ایچ ایٹ 4 اور شمس آباد میں 2 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی،کچہری میں7ملی میٹر،پیرودھائی اور گوالمنڈی میں 3، 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔






















