پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا میں کھانے میں سے لال بیگ (کاکروچ ) نکل آیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لیتے ہوئے کیفے ٹیریا کی انتظامیہ کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا ۔
اسمبلی حکام کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ اسٹاف کیلئے کیفے ٹیریا کا بھی کنٹریکٹ منسوخ کر دیا گیاہے ، اچھی شہرت کےحامل نئے کنٹریکٹر کو ٹھیکا دیا گیا ہے، کھانے سے کاکروچ نکلنے کاواقعہ دس روز قبل پیش آیا تھا، ترجمان قومی اسمبلی نے بھی کنٹریکٹ منسوخ کئے جانے کی تصدیق کر دی ہے ۔






















