بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترا کاشی میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ نے تباہی مچادی، پہاڑ سے آنے والا ریلا دھرالی میں کئی گھروں، ہوٹلوں اور دکانوں کو بہالے گیا، جس کے سبب متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک ضلع اترا کاشی میں کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے، 50 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے ریاست اتراکھنڈ میں 10 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔





















