اتھلیٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہوگئے۔
اتھلیٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہوگئے۔ ڈاکٹر نے ارشدندیم کو ڈائمنڈ لیگ میں شرکت سے منع کردیا۔
ارشد ندیم کی چند روز قبل انگلینڈ میں ٹانگ کی سرجری ہوئی، ارشد ندیم کا بحالی پروگرام انگلینڈ میں جاری ہے۔
ڈاکٹرعلی شیر باجوہ کا کہنا ہے کہ ارشدندیم کی حالیہ انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت بحالی پروگرام سےمشروط ہے۔





















