ملک میں سرپلس ایل این جی حکومت کیلئے ایک چیلنج بن چکی ہے اور پاور سیکٹر میں ایل این جی میں خریداری میں عدم دلچسپی سے بحران بڑھنے لگاہے جس کے بعد اب گھریلو ایل این جی کنکشنز کی اجازت کے آپشن پر غور کیا جارہاہے ۔
ذرائع کے مطابق کے مطابق 5کارگوز منسوخ اور 6 عالمی مارکیٹ میں فروخت کئے جا چکے ہیں، رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان اور قطر کے درمیان درآمدی ایل این جی پر مذاکرات کا امکان ہے ، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی قیادت میں وفد قطر جائے گا، معاہدے کے تحت مارچ2026ء میں پرائس اوپنگ شق کا نفاد شامل ہے،بات چیت میں گارگوز کو عالمی منڈیوں میں فروخت کرنا بھی شامل ہے۔





















