سندھ گورنمنٹ لیاری جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز نے ایک غیر معمولی طبی کارنامہ انجام دیتے ہوئے 23 سالہ ذہنی مریضہ کے پیٹ سے بغیر سرجری کے تالہ نکال لیا۔
پروفیسر انجم رحمان کے مطابق کھوکھرا پار کی رہائشی خاتون نے تالہ نگل لیا تھا جس کے بعد وہ تشویشناک حالت میں اسپتال لائی گئی اور جب ایکسرے کیا گیا تو ان کے پیٹ میں تالہ واضح طور پر نظر آیا۔
ڈاکٹرز نے سرجری کے بجائے لیپرواسکوپی کے جدید طریقہ کار سے تالہ نکالنے کا فیصلہ کیا۔
اس کامیاب آپریشن کے نتیجے میں تالہ محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔
پروفیسر انجم رحمان نے بتایا کہ خاتون کی زندگی اب خطرے سے باہر ہے۔





















