بلوچستان ہائیکورٹ نےمائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف دائر درخواستیں باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لیں۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے دائردرخواستوں پر سماعت کی،عدالت نےتمام درخواستیں یکجا کرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزارنوابزادہ لشکری رئیسانی نےکہا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ عوامی مفاد کے خلاف ہے ،معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کریں گے
مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو نوابزادہ لشکری رئیسانی ،اے این پی ، بی این پی ، پشتونخوامیپ ، نیشنل پارٹی ، جے یوآئی اور دیگر جماعتوں نے چیلنج کر رکھا ہے۔






















