پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ درفشاں سلیم معروف ڈرامہ سیریل عشق مرشد،کیسی تیری خود غرضی،جیسے آپکی مرضی جیسے ہٹ ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔
ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں انہوں نےساتھی فنکار بلال عباس کیساتھ کام کیا ،انکی جوڑی کو سب نے بہت پسند کیا،حال میں ایک انٹرویو میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ انکے اور بلال کے خفیہ نکاح کی افواہیں زیرگردش ہیں اس بارے کیا کہیں گی۔
View this post on Instagram
اس پر اداکارہ نے پہلی بار ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ ڈرامے میں جو کردار آپ کو ملا ہو اس میں کھو جانا ہی اس کردارمیں جان ڈال دیتا ہے،میرا اور بلال کا آسودہ ہونا ضروری تھا کیونکہ 'عشق مرشد' ایک رومانوی ڈرامہ تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنےمعاملات نجی رکھتی ہوں ،ہمارے نکاح سے متعلق بہت سی افواہیں تھیں، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے،کسی بھی معاملے کو نجی رکھنے اور خفیہ رکھنے میں فرق ہوتا ہے،اور شادی جیسے معاملے کو آپ زیادہ دیر تک خفیہ رکھ بھی نہیں سکتے۔




















