ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کر لی۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق 970 گرام منشیات مسافر کے ٹرالی بیگ کی تلاشی کے دوران برآمد ہوئیں۔ منشیات کو ٹرالی بیگ کے مختلف خانوں اور بیگ میں موجود اشیاء کے اندر انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔
کارروائی کے بعد مسافر کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا۔




















