ایران نے اپنی فضائی حدود میں عائد باقی ماندہ پابندیاں بھی اٹھا دیں۔
ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن سے جاری بیان کے مطابق فضائی حدود اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آگئی ہیں۔ اور تہران کا مهرآباد بین الاقوامی ہوائی اڈہ دوبارہ چوبیس گھنٹے فعال ہوگیا ہے۔
اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران 13 جون سے 24 جون تک ایرانی کی فضائی حدود مکمل طور پر بند تھیں۔





















