پاکستان اور ایران کے مشترکہ بزنس فورم کا اہم اجلاس کل ہوگا جس میں وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر شرکت کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کے ساتھ معاشی اور تجارتی روابط بڑھانے کیلئے خطاب کریں گے، پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، دفاعی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے امکان کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایرانی صدر اور وفد کا خیرمقدم کریں گے۔
ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کرے گی، ایرانی سفیر صوبہ سستان کے گورنر جنرل، وزیراعلٰی بلوچستان بھی خطاب کریں گے۔



















