مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور کی تیاری کیلئے تیس ذیلی کمیٹیاں قائم کر دیں۔ جن میں مختلف شعبوں میں مہارت اور دلچسپی رکھنے والے ارکان شامل ہیں۔
لیگی رہنماعرفان صدیقی کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ عرفان صدیقی نے خط میں کہا ہے کہ منشور کی تیاری کے لئے تیس ذیلی کمیٹیاں بیس نومبر تک اپنی تجاویز مرکزی کمیٹی کو دیں۔ واضح اور ٹھوس تجاویز دی جائیں جو قابلِ عمل ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:۔پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی تینوں پارٹیوں کے منشور میں ملک کے صرف 20 فیصد مسائل کا حل شامل
ذیلی کمیٹیاں بیرونی ماہرین سے بھی تجاویز لے سکتی ہیں۔ سیکرٹری منشورکمیٹی مریم اورنگزیب نے ارکان کو باضابطہ اطلاع کردی ہے۔ آئین کی بالا دستی کے لیے بیرسٹر ظفر اللہ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:۔نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد ن لیگ نے سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں
اسی طرح قانونی اصلاحات اور انصاف کمیٹی کی سربراہی اعظم نذیر تارڑ کریں گے۔ احسن اقبال معیشت ، خرم دستگیر صنعت و تجارت اور قدرتی وسائل ، بشیر میمن احتساب ، طارق فاطمی خارجہ امور جبکہ اویس لغاری آئی ٹی اور رانا مشہود تعلیم کی ذیلی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔