عام انتخابات سے قبل جوڑ توڑ کی سیاست زور پکڑنے لگی،،پاکستان مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی وفد آج کراچی پہنچے گا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد مسلم لیگ ن نے سیاسی سرگرمیاں تیزکردیں،عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
سندھ میں سیاسی مخالفین کو ٹف دینے کے لئے مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی وفد آج کراچی پہنچ رہا ہے،امکان ظاہر کیا جارہا ہےکہ وفد میں ایاز صادق،خواجہ سعد رفیق اوربشیر میمن شامل ہونگے جبکہ مسلم لیگ ن کراچی قیادت بھی وفد کا حصہ ہوگی،نوازشریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی وفد آج ڈیفنس میں پیر پگارا سے ملاقات کرے گا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کاوفد اتوار کو کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے مرکز بہادر آبادکا دورہ کریگا اس حوالے سے گزشتہ روز کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کونوازشریف سےہونے والی ملاقات میں گفتگوسےآگاہ کیاگیا۔
جبکہ مسلم لیگ ن کے سامنے رکھے گئےمطالبات اور ٹرم اینڈکنڈیشن پرتفصیلی غور کیاگیا،ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے لیگی وفد کے سامنے انتخابات اوراس کے بعد کے لئے مطالبات رکھےجائیں گے۔