راولپنڈی میں ایک اور خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ رحیم آباد کی خاتون کی مدعیت میں تھانہ چکلالہ میں 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
راولپنڈی کے علاقے رحیم آباد میں خاتون کو اغوا کرکے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ چکلالہ میں 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم یاسین زبردستی گھر میں داخل ہوا، ساتھیوں کو بھی بلالیا، ملزمان ویڈیوز بنانے کے دوران تشدد بھی کرتے رہے، ملزمان گاڑی میں ڈال کر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی لے گئے۔
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے فلیٹ میں اجتماعی زیادتی کی، شور مچانے پر ہمسایوں نے مدد کی کوشش کی، ملزمان نے حالت غیر ہونے پر گاڑی میں ڈال کر باہر پھینک دیا، ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے۔



















