پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بڑے فیصلے کر لیئے گئے ، لیجنڈز لیگ کے فائنل کے بائیکاٹ کی تجویز کو گورننگ باڈی نے مسترد کر دیا ، لیجنڈز لیگ مین آئندہ ٹیم پاکستان کا نام استعمال نہیں کر سکے گی ۔
ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ، اجلاس میں چند اراکین نے ایونٹ کے فائنل کا بائیکاٹ کرنے کا کہا لیکن ظہیر عباس و دیگر نے فائنل کا بائیکاٹ کرنے سے منع کیا ، اراکین کا کہناتھا کہ کھیلوں میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہیے ۔
ذرائع کا کہناتھا کہ اجلاس میں لیجنڈز لیگ کے فائنل کے بائیکاٹ کی تجویز کو گورننگ بورڈ نے مسترد کردیاجبکہ فیصلہ کیا گیا کہ لیجنڈز لیگ میں آئندہ ٹیم پاکستان کا نام استعمال نہیں کرسکے گی اور کھیل میں سیاست نہ لانے کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ایونٹ میں کسی اور کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹیم بھیجنے کا فیصلہ بھی بورڈ آف گورنرز کرینگے۔
اراکین نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایشیاء کپ کا شیڈول جاری کرنے اور اجلاس کامیابی سے کروانے پر مبارکباد پیش کی ۔





















