وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی نوجوان ورک فورس کا حامل ملک ہے ، پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ، اڑان پاکستان کے تحت نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافہ ترجیح ہے ، سی پیک کے تحت آئندہ چند برسوں میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی ۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کانے دورہ چین کے دوران تقریب سےخطاب میں کہا پاکستان کی دوتہائی آبادی تین سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، چینی ماڈل پر ووکیشنل ایکسی لینس سنٹرز کا قیام عمل میں لایاجائےگا، اڑان پاکستان کو سمت و رہنمائی چین کے ووکیشنل ماڈل سےملےگی ، روایتی ملازمتوں کا خاتمہ اور نئی مہارتوں کی مانگ میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکاہے، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، بگ ڈیٹا اورگرین ٹیکنالوجی دنیا کا نقشہ بدل چکی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا اڑان پاکستان پروگرام اور سی پیک کا مشترکہ وژن ہے ، اڑان پاکستان پروگرام، فائیو ایزمعاشی تبدیلی منصوبے کا کلیدی ستون ہے،سی پیک کا اگلا مرحلہ صنعتی تعاون اور بزنس ٹو بزنس روابط پرمرکوزہوگا، حکومت جدیدصنعتوں کےتقاضوں سےہم آہنگ افرادی قوت تیارکرنےپرکام کررہی ہے ۔






















