اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 61 فائیوایل میں میاں بیوی کو نامعلوم افراد نے اینٹوں کے وار سے قتل کر دیا ۔
پولیس کے مطابق مقتول 50 سالہ رمضان اور 45 سالہ اہلیہ کمرے میں سو رہے تھے، مقتولین کے بچے صحن میں سو رہے تھے، پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیں، تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔






















