لاہور کی مارکیٹوں میں چینی کی طلب اور رسد میں توازن قائم نہ ہو سکا، ڈیلرز اور دکانداروں کو چینی کی فراہمی نہ ہونے سے قلت پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے
تفصیلات کے مطابق لاہور میں چینی کی روازانہ طلب 750 میٹرک ٹن ہے ، 150 گھریلو صارف اور 600 میٹرک ٹن کمرشل ڈیمانڈ ہے ، 24 گھنٹوں میں لاہور ڈویژن کیلئے 316 میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی۔
طلب کے مطابق چینی عدم فراہمی پر مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال ہے جبکہ اکبری منڈی میں صرف 2 ڈیلرز کے پاس سرکاری ریٹ پر چینی دستیاب ہے ، 8500 روپے میں 5 کلوچینی کی بوری دستیاب ہے ، اکبری منڈی جانے والے شہری اور دکاندار پریشان ہیں ۔





















