امریکی صدر کو ایک اور جنگ بندی کا کریڈٹ مل گیا،کمبوڈیا نے صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کیلئے نامزد کرنےکا اعلان کردیا۔
کمبوڈیا کےنائب وزیراعظم کاکہنا ہےکہ امن قائم کرنے پرکمبوڈیا کےشہری صدر ٹرمپ کے شکرگزار ہیں، امن کیلئے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں،وہ امن کے نوبیل انعام کے حقدار ہیں۔
خیال رہےکہ امریکی صدر نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان لڑائی روکنے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔






















