جہلم میں ادھارکی رقم واپس مانگنے پر میاں بیوی نے 70 سال کے شخص کو زہریلی چیز پلا کرقتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد اسلم نے ملزم محمد ارشد اور اس کی بیوی خورشید بی بی کو 3 لاکھ روپے ادھار دے رکھے تھے،محمد اسلم رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے کے لیے ملزمان کے گھر گیا تھا۔
مرنےسےقبل دیےگئےبیان میں مقتول نےالزام عائدکیا کہ ملزمہ نے شربت میں زہریلی چیز ملا کر اسے پلائی، بعد ازاں محمد اسلم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ایک کمرے میں بند کر دیا گیا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ ملزمان نےمحمد اسلم کو مردہ سمجھ کر رات کی تاریکی میں ویرانے میں پھینک دیا، تاہم ایک راہگیر نے اسے بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کےمطابق زخموں اور مبینہ زہریلی چیز کے اثرات کے باعث محمد اسلم جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا،واقعے کے بعد پولیس نے ملزمہ خورشید بی بی اور اس کے شوہر محمد ارشد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔





















