اڈیالہ جیل میں قیدی کے قبضے سے موبائل فون برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق موبائل فون گزشتہ شب برآمد کیا گیا جسے انتظامیہ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون قتل کے مقدمے میں گرفتار قیدی ملک حماد سے برآمد ہوا۔
ملزم ملک حماد کے خلاف قتل کا مقدمہ صدر بیرونی پولیس سٹیشن میں درج ہے۔واقعے کے بعد جیل سکیورٹی اور نگرانی کے نظام سے متعلق تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔





















