خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا۔
قومی ادارہ صحت نے 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی،رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 18 تک پہنچ گئی۔
قومی پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے جنوبی خیبرپختونخوا کیلئےنیا ایکشن پلان تیار کرلیا،جس کے تحت رسائی مسائل کےحل،مہمات بہتری کی کوششیں تیزکردی گئی ہیں۔






















