امریکا نے پاکستان پر اُنیس فیصد ٹیرف عائد کر دیا،جس کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کےمطابق صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے، بنگلہ دیش پر 20 فیصد اور ترکیہ پر 15فیصد ٹیرف ادا کیا گیا ہے،کینیڈا پر ٹیرف 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کردیا گیا،چین پر ٹیرف کے حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیاگیا ۔۔
امریکا نےگزشتہ روزبھارت پر25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا،سینیئرامریکی حکام کےمطابق بھارت کے ساتھ اختلافات راتوں رات ختم نہیں ہوسکتے،یہ اختلافات صرف تجارتی نہیں بلکہ جیوپولیٹیکل بھی ہیں جس میں برکس اتحاد اور روس سےتعلقات بھی شامل ہیں۔





















