ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے آذر بائیجان کے وزٹ ویزرے کی آڑ میں اٹلی جانے کے خواہمشند 7 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آف لوڈ کیئے گئے مسافروں میں عدنان ظہور، عثمان رفیق ، آفتاب احمد، محمد اعزاز، عماد حسین، مبشر حسین اور احتشام الہٰی شامل ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے باکو سے دبئی اور ملائیشیاء کے راستے ترکی اور لیبیا سفر کرنا تھا، مسافروں نے بعد ازاں ترکی اور لیبیا سے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے اٹلی جانا تھا، مسافروں نے یورپ جانے کے لئے مختلف ایجنٹس سے 20 لاکھ تا 45 لاکھ روپے فی کس میں معاملات طے کئے تھے، مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔






















