وفاقی حکومت نے سول سروس رولز 1993 ءمیں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانی خواتین کو وفاقی ملازمتوں میں مجموعی طور پر 7 سال عمر کی حد میں رعایت ہو گی، ترمیم کا اطلاق ابتدائی تقرری کے تحت وفاقی سرکاری ملازمتوں کیلئے اوورسیز خواتین امیدواروں پر ہو گا، اوورسیز پاکستانی کی تعریف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 2کے تحت ہوگی ، اوورسیزپاکستانی خواتین کو قومی خدمت میں شامل کرنےکیلئے یہ ایک اہم اقدام ہے۔





















