سی ای او کےالیکٹرک پر اپنی ملازمہ کو ہراساں کا الزام ثابت ہوگیا۔
صوبائی محتسب نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو نوکری سے برطرف کرنے کی سزا سنا دی،کے الیکٹرک کے سی ای او پر 25 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
مونس علوی اگرجرمانےکی رقم ادا نا کریں تومنقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد ضبط کی جائے،شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے،ملازمہ نےالزام عائدکیا تھا کہ سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی نے ڈنر پر لے جانےکی پیشکش کی تھی۔
مہرین عزیز کےوکیل نےکہا یہ فیصلہ تصدیق ہےکہ بیٹیوں کی بے عزتی کرنے والا کوئی بھی مستحق نہیں، یہ ایک واضح پیغام ہے کہ طاقت بدانتظامی کو نہیں بچا سکتی،پاکستان بھر میں کام کرنے والی خواتین کو خاموشی سے ہراساں کیا جاتا ہے،
کیس ثابت کرتا ہےکہ انہیں اب ڈرنےکی ضرورت نہیں ہے،یہ فیصلہ ہرکام کرنےوالی خاتون کے لیے امید کی کرن بنےگا،ہم ان تمام خواتین کےساتھ کھڑےہیں جوبولتی ہیں،ہرکام کی جگہ پرحفاظت کی ضمانت دی جاتی ہے۔
مونس علوی نےخاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے کے معاملے پر سوشل میڈیا پرایک بیان جاری کیا جس میں انہوں کہاکہ قانونی عمل اوراس کوبرقرار رکھنےوالے اداروں کا احترام کرتا ہوں،کہنا چاہتا ہوں کہ نتائج میری تجربہ کردہ صورتحال کی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے،اپیل کے لیے اپنے حق کا استعمال کروں گا۔





















