امریکی ٹیرف عائد ہونے پر بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں بھوچال آگیا۔
امریکی ٹیرف عائدہونے پرممبئی اسٹاک مارکیٹ میں 8 سو پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے بھارتی سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
موجودہ معاشی صورتحال پربھارتی سرمایہ کاروں نےسر پکڑلئے،مودی سرکارکی پالیسیاں سرمایہ کاروں پر بھاری پڑنے لگیں۔
ٹیرف کے بعد امریکا نے بھارتی کمپنیوں پر پابندی بھی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں، پابندیوں کا شکار ساتوں کمپنیاں ایران سے تیل کی تجارت کرتی ہیں,ایران تیل سےحاصل آمدنی کو مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے اور اپنے عوام کا استحصال کرتا ہے۔






















