پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ چالیس ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر گئی۔
امریکہ سےٹریڈ ڈیل کے بعد اسٹاک مارکیٹ نیا ریکارڈ بنانے کے قریب ہے،اسٹاک مارکیٹ میں 139000 اور 140000 پوائنٹس کی دوحدیں ایک ساتھ بحال ہوگئیں،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ سولہ سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی جارہی ہے،
اسٹاک مارکیٹ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کم نا کرنے کا جھٹکا بھی برداشت کرگئی،اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ ٹریڈ ڈیل سے آئل اینڈ گیس اورٹیکسٹائل سیکٹر کے شیئرز پر کشش ہیں، شرح سود کم نا ہونے سے سیمنٹ،اسٹیل اور فرٹیلائزرز کے شیئرز پر دبائو رہے گا۔





















