پارلیمنٹ سےمنظور کئےگئےفنانس بل 2025 میں اہم تبدیلی کرتےہوئےبیرون ملک سےڈیجیٹل آرڈر کی گئی اشیاء وخدمات پر عائد 5 فیصد ٹیکس ختم کردیا گیا۔
غیرملکی ہائی ٹیک کمپنیوں پر ڈیجیٹل ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،ایف بی آر نے ڈیجیٹل ٹیکس سے 40 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا تھا،اقدام سےگوگل اور ٹیمو سمیت امریکی اور چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔
ایف بی آر کا کہنا ہےکہ ٹیکس چھوٹ کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا، غیرملکی ڈیجیٹل مصنوعات پر عائد ٹیکس کابینہ کی منظوری سے واپس لیا،بیرون ملک سے ڈیجیٹل طور پر آرڈر کی گئی اشیاء اور خدمات پر اب ٹیکس نہیں ہوگا،امریکی چیمبر آف کامرس نے ڈیجیٹل پروسیڈز ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔





















