سعودی عرب کےشہر طائف کے تفریحی پارک میں جھولا ٹوٹنے سے 23 افراد زخمی ہوگئے،تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
سعودی عرب کے تاریخی اور سیاحتی شہرطائف کے گرین ماونٹین پارک میں بڑا جھولا ٹوٹنے سے اس میں سوار 23 مردوخواتین زخمی ہوگئے ہیں
حکام کےمطابق تین کی حالت نازک بتائی گئی ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔






















