صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل ہو چکا ہے، پاکستان کے ساتھ تیل تلاش کرنے کی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل ٹروتھ پر اعلان کیا کہ ہم نے پاکستان کے ساتھ ایک بڑی تجارتی ڈیل فائنل کر لی ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ مل کر تیل کے ذخائر تلاش کریں گے۔ اتنا تیل نکلے گا کہ شاید ہم بھارت کو بھی بیچ سکیں۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر تیل کے ذخائر تلاش کریں گے۔ امریکہ فی الحال ایک بین الاقوامی تیل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہے جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔ اس منصوبے میں مکمل شفافیت اور باہمی اعتماد کو یقینی بنایا جائے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے دیگر تجارتی شراکت دار ممالک ٹیرف میں کمی کے لیے پیشکشیں کر رہے ہیں۔ امریکی پالیسی اب واضح ہےجو ملک امریکی مارکیٹ تک رسائی چاہتے ہیں، انہیں برابری کی بنیاد پر کھیلنا ہو گا۔






















