پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے حوالے سے زیر گردش خبریں غلط ہیں، عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ وقاص اکرم کا کہناتھا کہ میڈیا سے گزارش ہے بانی کے بیانات من وعن چلائیں، سیاق وسباق سے ہٹ کر اپنی مرضی سے گفتگو چلانا مناسب نہیں، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے، صرف تاریخ کا تعین باقی ہے۔یاد رہے جب بچوں نے آنے کافیصلہ کیا تواپنے والد کو واضح کیا تھا کہ اجازت نہیں، بلکہ اطلاع دے رہے ہیں، پروپیگنڈے سے پرہیزکیاجائے،اس کاکوئی فائدہ نہیں۔



















