ملتان میں پی ایچ اےشعبہ مارکیٹنگ کی عجب کرپشن کی غضب کہانی سامنے آگئی۔
پی ایچ اے مارکیٹنگ برانچ میں 30 کروڑ سے زائد کی کرپشن بےنقاب ہوگئی،پی ایچ اے انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹرمارکیٹنگ حافظ محمد اسامہ اکاوئنٹنٹ بدرمنیراورسائٹ انسپکٹرپرویزاقبال نےرقم خورد برد کی۔
مختلف چوکوں پرلگےپبلسٹی بورڑ پارکوں میں کینٹین ،جھولوں اورشاپس کےٹھیکوں کےپیسے خوردبرد کیے گئے،ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایت پراینٹی کرپشن نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا۔






















