وزیراعظم کےمعاون خصوصی ہارون اخترنے فوری طور پہ جیمز اینڈ جیولری شعبہ کے ساتھ اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ ملک میں اربوں ڈالر کےجیمز کےذخائر ہیں، صرف چند ملین ڈالر کی رسمی برآمدات رجسٹر ہوتی ہیں۔
معاون خصوصی ہارون اختر سے اسلام آباد میں فرانسیسی جیمز مینوفیکچررز نے ملاقات کی جس میں جیمزاینڈ جیولری کی برآمدات ،متعلقہ دستاویزات اور ویلیو ایڈیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ہارون اختر نے کہا پاکستان دنیا کے صف اول کے جیم اسٹونز پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے، پاکستان سے تقریباً دو ارب ڈالر کا سونا غیر دستاویزی طریقے سے برآمد ہو رہا ہے، یہ برآمد دستاویزی ہونا ضروری ہے،غیردستاویزی برآمد سرمایہ کاروں کیلئےسنگین مسئلہ ہے،غیرقانونی جیمز اینڈ جیولری کاروبار خزانے کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا رہا ہے، معاون خصوصی نے کہا حکومت سونے اور قیمتی پتھروں کی قانونی برآمدات کیلئےپالیسیاں بنانے پر غور کر رہی ہے ۔






















