سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کیسز میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا گیا۔
12 اگست کو ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کیلئے نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے،چیف جسٹس یحیی آفریدی 3 رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے
جسٹس شفیع صدیقی اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ میں شامل ہے،سلمان صفدر کی درخواست پر آج ہی سماعت 12 اگست تک ملتوی کی گئی تھی






















