کرنسی مارکیٹس میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل پانچویں روزکمی دیکھی جارہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدرمیں 11 پیسےکی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 283 روپے 10 پیسے پر آگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہو کر 286روپے پرآگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے،اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ40ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد بحال ہوگئی،ہنڈریڈ انڈیکس 660 پوائنٹس بڑھ کرایک لاکھ 40 ہزار 40 پوائنٹس پرپہنچ گیا ہے۔





















