یاسمین راشد کے خلاف نومئی کے جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ چار اگست کو سنایا جائے گا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد نومئی جلاؤ گھیراؤ کےدومقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جج منظر علی گل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت بعداز گرفتاری پرسماعت کی درخواست گزار نےموقف اختیارکیاکہ پولیس نےحقائق کےبرعکس مقدمہ درج کیاجلاؤ گھیراؤ سےکوئی تعلق نہیں ہےپولیس نےسیاسی بنیادوں پرمقدمات نامزدکیا،عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔
دوران سماعت پراسکیوشن نےبتایا کہ ملزمہ کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں عدالت ضمانت مسترد کرے ،عدالت نے ریمارکس دیےکہ چار اگست کودونوں مقدمات میں دائرضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا جائےگا،عدالت نے ڈاکٹریاسمین راشد کی عکسری ٹاور سمیت دومقدمات میں کارروائی چار اگست تک ملتوی کردی۔






















