تین ایکسپریس ٹرینوں کو جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا جس کے باعث گرمی میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے آنے والی بولان میل، خوشحال ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس کو ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے ، ٹرینوں کو روکنے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
ٹرینیں گزشتہ پانچ گھنٹوں سے جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر موجود ہیں مسافروں کا کہناہے کہ ہمیں کسی نے نہیں بتایا کہ آگے ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے تو ہم سوار نہیں ہوتے، ہمارے ساتھ بچے بوڑھے بیمار شدید مشکلات میں ہیں اور کوئی سہولت موجود نہیں ہے ، اگر ہمارے بیمار باپ کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر ریلوے ہوں گے ۔
مسافروں کا کہناہے کہ حکومت فوری طور پر ٹرین سروس بحال کرائے ۔ ریلوے حکام کا کہناہے کہ آج صبح شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہونے کے باعث ٹرینوں کو رکو دیا گیا ہے۔





















