بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔
انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شبمن گل نے سنچری اسکور کی جو اس پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ان کی چوتھی سنچری تھی۔
اس اننگز کے دوران انہوں نے انگلینڈ کی سرزمین پر ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ایشین بیٹر کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
شبمن گل نے سیریز کے چار میچوں میں مجموعی طور پر 722 رنز بنائے جو انگلینڈ میں کسی ایشین بلے باز کا ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ محمد یوسف کے پاس تھا جنہوں نے 2006 میں انگلینڈ کے خلاف چار میچوں میں 631 رنز بنائے تھے۔






















