لیا گٹیرز ایشیائی ترقیاتی بینک کی وسطی و مغربی ایشیا کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کردئیے گئے۔
اے ڈی بی اعلامیے کےمطابق لیاگٹیرز پاکستان سمیت 11 ممالک کے ساتھ اے ڈی بی شراکت داری کی قیادت کریں گی،افغانستان، ترکیہ، پاکستان اوردیگر ممالک کےساتھ روابط کو فروغ دیا جائے گا،آرمینیا، آزربائیجان، جارجیا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ خطے کیلئے لیا گٹیرز کی تقرری آج سے مؤثر ہو گی،وسطی و مغربی ایشیا کے لیے اسٹریٹجک ایجنڈے پر عمل درآمد لیا گٹیرزکی قیادت میں ہوگا۔





















