برطانیہ میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، 220 ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو خط لکھ دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے 220 ارکان نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو خط لکھ کر فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا، خط لکھنے والوں میں حکمران جماعت لیبر پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسکاٹش نیشنل پارٹی نے جلد اعلان نہ کرنے کی صورت میں پارلیمنٹ میں بل پیش کرنے کی دھمکی دے دی۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ترکیہ اور مصر کے صدور کو فون کیا اور فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر بات چیت کی۔
واضح رہے کہ فرانس کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان پر امریکا نے شدید مخالفت کرتے ہوئے اس فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔





















