نوری آباد کے قریب موٹروے ایم نائن پر کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں دو افراد موقع پر جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
جاں بحق افراد میں کوچ کا کنڈکٹر ایوب کھوسو اور ٹرک ڈرائیور رضوان علی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے باعث موٹروے پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹریک کلیئر کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کو نیند کے باعث پیش آیا۔






















