وزیراعظم شہباز شریف نے قومی باکسر شاہزیب رند سے کئے گئے حکومتی وعدوں اور اعلانات پر عملدرآمد نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے قومی کھلاڑی سے معذرت کرتے ہوئے مسئلہ جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
قومی باکسر شاہزیب رند نے وعدے وفا نہ کرنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے شاہزیب رند سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر معذرت کی۔ ایکس پر پیغام میں کہا کہ آپ جیسے کھلاڑی ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ اس مسلئے کو جلد سے جلد حل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے مستقبل میں ایسی غلطی نہ دہرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔






















