گورنر پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ چکوال،جہلم اورحافظ آباد کےعلاقوں کوآفت زدہ قرار دینے کے لیے مریم نواز کو خط لکھ دیا۔
گورنر پنجاب گورنرسردارسلیم حیدر نےوزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خط لکھا،خط کے متن میں کہا گیا کہ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کوآفت زدہ قراردیا جائے،جلدازجلد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
گورنر پنجاب نےکہا سیلاب سےمتاثرہ شہروں میں نظام زندگی شدیدمتاثر ہوا،شہروں کو آپس میں ملانےوالے پل ٹوٹ گئےسڑکیں بہہ گئیں لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،غریب لوگوں کے گھر، مویشی اور قیمتی سامان سیلابی ریلے میں بہہ گئے






















