ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ کردیا گیا، حملہ آور ججوں کے کمروں میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے، خاتون اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے، فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، ملزمان ججوں کے کمرے میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ میں ماں اور بچے سمیت 6 شہری جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا، جس میں 3 دہشت گرد مارے گئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔





















